لاہور ،ڈینگی کیسز میں اضافہ، 22نئے کیسز رپورٹ

جمعہ 12 ستمبر 2025 22:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)لاہور میں مچھروں کی افزائش بڑھنے کے باعث ڈینگی کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں سے ڈینگی بخار کے 22نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ کیسز علامہ اقبال زون سے سامنے آئے جہاں 10مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ گلبرگ زون سے 3، جبکہ سمن آباد اور شالامار زون سے 2، 2مریض رپورٹ ہوئے۔ اسی طرح عزیز بھٹی، کینٹ اور داتا گنج بخش زون سے ایک ایک کیس سامنے آیا جبکہ نشتر اور راوی زون سے بھی ایک، ایک مریض کی تصدیق کی گئی۔محکمہ صحت کے مطابق رواں سال اب تک شہر میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 114ہو چکی ہے۔