ضلع بہبود فنڈ بور ڈ کی جانب سے3 کروڑ91 لاکھ75 ہزارسے زائد کے فنڈز جاری

جمعہ 12 ستمبر 2025 19:02

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی ہدایت پر ضلع بہبود فنڈ بورڈ کے مالی امدادی امور میں 1863 درخواستوں پر کارروائی کرتے ہوئے3 کروڑ91 لاکھ75 ہزارسے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

یہ امدادی رقوم مستحق افراد کے لئے منظور کی گئی ہیں جو بینک اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کر دی گئی ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوآرٹر زینب جہاندادنے بتایا کہ ضلعی بہبود فنڈ بورڈ کی طرف سے انچارج بہبود فنڈ برانچ محمد نوید کی نگرانی میں ہر لحاظ سے مکمل درخواستوں کو نمٹا کر درخواست گزاروں کو ریلیف فراہم کر دیا گیاہے۔