ڈیرہ غازی خان میں محافظ سکواڈ نے 3 چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لیں

جمعہ 12 ستمبر 2025 19:50

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) ڈیرہ غازی خان میں محافظ سکواڈ نے 3 چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لیں ۔ترجمان ڈیرہ غازی خان پولیس کے مطابق محافظ سکواڈ ڈیرہ غازی خان کی جانب سے شہر اور گردونواح میں مؤثر پیٹرولنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران 3 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کر کے متعلقہ تھانوں (صدر، سٹی اور سول لائنز) کے حوالے کی گئیں تاکہ مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

اسی دوران مشکوک افراد کی چیکنگ کے نتیجے میں 2 افراد کو گرفتار کر کے تھانہ گدائی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق محافظ اسکواڈ کی جانب سے جرائم پیشہ اور مشکوک عناصر کے خلاف نگرانی کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے تاکہ شہریوں کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :