بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں "سٹوڈنٹ ویڈیو ریل مقابلے 2025" کا آغاز کر دیا گیا

جمعہ 12 ستمبر 2025 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں "سٹوڈنٹ ویڈیو ریل مقابلہ 2025" کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کا مقصد جامعہ کے ان گمنام اور خاموش ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جو پس پردہ یونیورسٹی کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

مقابلے کا عنوان "Lights, Camera, Respect!" رکھا گیا ہے جس کے تحت طلبہ سے کہا گیا ہے کہ وہ صفائی، سیکیورٹی، مالی یا دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عملے کی خدمات کو اپنی ویڈیو کے ذریعے اجاگر کریں۔

یونیورسٹی کے دفتر برائے پروٹوکول و عوامی تعلقات کے مطابق طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ریل کی تیاری اور جمع کرانے سے قبل دفتر کا دورہ ضرور کریں تاکہ انہیں تھیم، مراحل اور دیگر اہم نکات پر رہنمائی فراہم کی جا سکے۔ دفتر کے اوقات کار صبح 11 بجے سے دوپہر 2 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔ طلبہ کو متعلقہ سٹاف سے رابطے میں لانے کے لیے دفتر مکمل تعاون فراہم کرے گا۔

متعلقہ عنوان :