ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناءاللہ خان کی زیر صدارت اجلاس، ترقیاتی سکیموں پر تبادلہ خیال

جمعہ 12 ستمبر 2025 21:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناءاللہ خان کی زیر صدارت گزشتہ روز ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس) اصغر سورانی اور رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں رکن قومی اسمبلی کے حلقہ میں ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے تفصیل سے بات چیت کی گئی جبکہ حلقے کے مسائل کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مفاد میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی تاکہ ترقیاتی منصوبے بروقت اور شفاف انداز میں مکمل کیے جا سکیں۔