/فیصل آباد ،ایس ایچ او تھانہ غلا م محمد آباد کا اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ ،لاکھوں روپے کی مالیت آئس برآمد

جمعہ 12 ستمبر 2025 21:25

a فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2025ء)ایس ایچ او تھانہ غلا م محمد آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارکرلاکھوں روپے کی مالیت آئس برآمد کر لی،ملزم گرفتار، آئس غلام محمدآباد سمیت مختلف علاقوں میں فروخت کرتاتھا ،سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کی ہدایت پر ایس پی عابد حسین ظفر کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ غلام محمد آباد رانا مغفور احمد خان نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم قربان علی کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی ایک کلو پچاس گرام آئس برآمد کرلی گئی۔

(جاری ہے)

ملزم منشیات کی مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا تھا۔تھانہ غلام محمد آباد پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی،سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ منشیات کے خاتمہ کے لیے فیصل آباد پولیس ہر وقت مصروف عمل ہی

متعلقہ عنوان :