کوئنزلینڈ یونیورسٹی آسٹریلیا میں مکمل فنڈڈ اسکالرشپ 2026 کے لیے درخواستیں طلب

جمعہ 12 ستمبر 2025 22:10

برسبین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) آسٹریلیا کی معروف تعلیمی درسگاہ کوئنزلینڈ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نے 2026 کے لیے بین الاقوامی طلبہ کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ اسکالرشپ دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لیے کھلی ہے جو پوسٹ گریجویٹ (ماسٹرز یا پی ایچ ڈی) تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ کامیاب امیدواروں کو مکمل ٹیوشن فیس کی معافی کے ساتھ سالانہ 40,000 آسٹریلوی ڈالر وظیفہ دیا جائے گا۔درخواست دینے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2025 ہے۔مزید معلومات اور درخواست ویب سائٹ scholarshipregion.com/queensland-uni پر دی جا سکتی ہے۔