ٹریفک حادثہ میں 3 سالہ بچے سمیت 2 افراد جاں بحق اور 2 خواتین زخمی ہوگئیں

جمعہ 12 ستمبر 2025 23:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) موٹر سائیکل روڈ پر کھڑی ٹرالی سے ٹکرا گیا، حادثہ میں 3 سالہ بچے سمیت 2 افراد جاں بحق اور 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں تھانہ نشاط آباد کے علاقے میراں والا بنگلہ، قمر منصور فیکٹری سے امین پور بائی پاس روڈ پر افسوسناک ٹریفک حادثہ میں موٹر سائیکل روڈ پر کھڑی ٹرالی سے ٹکرا گیا۔

(جاری ہے)

حادثہ میں موٹر سائیکل سوار خندان کا۔ 60 سالہ بزرگ رشید مسیح اور 3 سالہ بچہ اظہر موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ میں 2 خواتین 30 سالہ صوفیہ اور 20 سالہ نومانہ شدید زخمی ہوگئیں۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق افراد کی لاشیں ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔