Live Updates

متاثرین سیلاب کو خشک راشن کی فراہمی بھی شروع کر دی گئی،ڈپٹی کمشنررحیم یارخان

ہفتہ 13 ستمبر 2025 13:46

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنررحیم یارخان خرم پرویز کی زیرِ نگرانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عرفان انور بڑےدریائی بیڑے میں راشن بیگ ڈال کر اندرون دریا پہنچ گئے۔اے ڈی سی جی نے سیلاب کی زد میں آئے متاثرین کو خشک راشن کے بیگ دیئے۔ انہوں نے نے بیٹ مراد ، بیٹ ماچھی ، بیٹ بلوچ اور بیٹ بھتر کے سیلاب متاثرین میں راشن بیگ تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ مریم نواز  کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ضلع بھر میں دن رات عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ ڈپٹی کمشنر خرم پرویز کے مطابق فلڈ ریلیف کیمپوں میں ہزاروں سیلاب متاثرین کے لئے صبح ،دوپہر اورشام کے کھانے کا اہتمام کیاجارہا ہے۔سیلاب متاثرہ علاقوں میں گھروں میں مقیم خاندانوں کو خشک راشن بھی پہنچایا جارہا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز  نے ہدایت کی کہ ریسکیو ٹیم کو ہر جگہ پہنچنا چاہیے ،کوئی سیلاب سے متاثرہ فرد کھانے سے محروم نہ رہے۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :