Live Updates

ریسکیو 1122 کی کشتیاں اور تربیت یافتہ عملہ پنجاب بھر میں بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن میں مصروف ہے،ترجمان

ہفتہ 13 ستمبر 2025 15:27

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2025ء) ریسکیو 1122 کی کشتیاں اور تربیت یافتہ عملہ پنجاب بھر میں بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں جنہوں نے سیلاب زدہ علاقوں میں لاکھوں قیمتی جانیں بچائیں۔ریسکیو 1122 کے ترجمان فاروق احمد کے مطابق پنجاب بھر میں 1517 کشتیاں تربیت یافتہ عملے کے ساتھ فلڈ ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14247 افراد کو سیلابی علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ملتان میں 211 کشتیاں آپریشن میں مصروف ہیں، مظفر گڑھ میں 174 اور رحیم یار خان میں 102 کشتیاں کام کر رہی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملتان سے 3274 افراد، مظفر گڑھ سے 2392 اور رحیم یار خان سے 414 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ترجمان کے مطابق اب تک ملتان سے 3 لاکھ 62 ہزار، مظفر گڑھ سے 1 لاکھ 43 ہزار اور رحیم یار خان سے 53 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ 5 لاکھ 43 ہزار سے زائد مویشیوں کو بھی بچایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں لودھراں سے 1832، بہاولپور سے 1531، بہاولنگر سے 608، ٹوبہ ٹیک سنگھ سے 586 اور وہاڑی سے 513 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ اسی طرح پاکپتن سے 1062، اوکاڑہ سے 643 اور قصور، راجن پور، حافظ آباد، جھنگ، خانیوال، نارووال اور ننکانہ صاحب سے مجموعی طور پر 934 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔فاروق احمد نے کہا کہ پنجاب حکومت اب تک سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے 24 لاکھ سے زائد افراد اور 19 لاکھ سے زائد مویشیوں کا محفوظ انخلا کروا چکی ہے۔ یہ کامیابی تربیت یافتہ عملے، کشتیوں کی بروقت تعیناتی اور اداروں کے درمیان بہترین رابطہ کاری کی بدولت ممکن ہوئی، ورنہ نقصان کہیں زیادہ ہو سکتا تھا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :