صوبائی کابینہ نے ضلع صحبت پور میں تین نئے پولیس تھانوں کے قیام کی منظوری دے دی ہے،صوبائی وزیر مواصلات

ہفتہ 13 ستمبر 2025 15:50

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2025ء) صوبائی وزیر میر سلیم احمد کھوسہ کی بھرپور کاوشوں اور کوششوں کے نتیجے میں صوبائی کابینہ نے ضلع صحبت پور میں تین نئے پولیس تھانوں کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ منظور کیے گئے تھانوں میں پولیس تھانہ جیانی، پولیس تھانہ مانجھی پور اور پولیس تھانہ سعید محمد کنرانی شامل ہیں ان تھانوں کے قیام سے نہ صرف علاقے میں پولیس کی رسائی بہتر ہوگی بلکہ عوامی مسائل کے حل اور قیام امن کے سلسلے میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر میر سلیم احمد کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کی بڑھتی ہوئی آبادی اور بدلتے ہوئے حالات کے پیش نظر نئے تھانوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت تھی۔ انہوں نے کہا کہ ان تھانوں کے قیام سے امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہوگی صوبائی وزیر میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور نئے تھانوں کی منظوری اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔میر سلیم خان کھوسہ نے مزید کہا کہ عوامی سہولت اور سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے اور حکومت عوام کو ایک پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ \378