Live Updates

سرگودھا،الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے سیلاب متاثرین کےلئے راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری

ہفتہ 13 ستمبر 2025 16:35

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2025ء) الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے سیلاب متاثرین کےلئےراشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ضمن میں الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تخت ہزارہ کے سیلاب متاثرین میں راشن کی تقسیم کے لیے تقریب منعقد ہوئی ، جس میں امیر جماعت اسلامی ضلع سرگودھا میاں اویس قاسم تلہ، ضلعی صدر الخدمت فاؤنڈیشن میاں اظہار الحق، ضلعی جنرل سیکرٹری محمد سلیم، اور ظفر شاہ نے خصوصی شرکت کی اور سیلاب سے متاثرہ درجنوں خاندانوں میں الخدمت راشن پیکج تقسیم کیا۔

(جاری ہے)

الخدمت کی امدادی ٹیمیں سرگودھا سمیت تمام سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف کے کام کو مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں ، جن میں متاثرین سیلاب کو ریسکیو کرنے،خیمہ بستیوں میں رہائش دے کر کھانا فراہم کرنے، پانی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے مال مویشیوں کو ڈوبنے سے بچا کر چارہ بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :