
وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر پاکستان میں اپنی طرز کا پہلا ایئر لفٹ ڈرون ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن
ہفتہ 13 ستمبر 2025 23:21

(جاری ہے)
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ جنوبی پنجاب میں جاری ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے اپنی طرز کا پہلا آپریشن ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی کی بدولت سول ڈیفنس پنجاب سیلاب میں پھنسے افراد کیلئے امید کی کرن بن گیا ہے اور 50 کلومیٹر سے زائد فاصلے پر پھنسے افراد کو ڈرون کی مدد سے خوارک اور ادویات پہنچائی جا چکی ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ سول ڈیفنس پنجاب ڈرونز کی مدد سے سیلاب میں پھنسے افراد کو دور دراز علاقوں میں تلاش کر رہا ہے۔ ایئر لفٹ ڈرونز ایک وقت میں 200 کلوگرام تک وزنی شخص یا سامان کو اٹھا کر محفوظ طریقے سے مطلوبہ مقام تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ ایسے دور دراز علاقے جہاں کشتیوں سے رسائی ممکن نہیں وہاں ڈرونز کی مدد سے امداد پہنچائی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب متاثرین کیلئے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن دن رات مستقل جاری ہے اور سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی اور ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب را تسنیم علی خان متاثرہ علاقوں میں جاکر خود ریلیف آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پاکستان میں اپنی طرز کا پہلا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن ہے جس میں ڈرونز کی مدد سے ناقابل رسائی اور خطرناک مقامات سے انسانوں کو محفوظ انداز میں ایئرلفٹ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب نے 10 مزید ایئر لفٹ ڈرونز کی فوری خریداری کی ہدایت کی ہے۔ پنجاب سول ڈیفنس کے تربیت یافتہ اہلکار اور رضاکار سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں قیمتی انسانی جانیں بچانے کیساتھ ہرممکن امداد فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے تمام متعلقہ محکمے اور افسران 24گھنٹے فیلڈ میں متاثرین کی امداد میں مصروف ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
امریکہ نے پاکستان میں ہمیشہ مارشل لاؤں اور غیرجمہوری قوتوں سپورٹ کیا
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی خواتین کی ہراسمنٹ کمیٹی کی سربراہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز اچانک عہدے سے فارغ
-
پاکستان کی اسرائیل کی اقوام متحدہ کی رکنیت معطل کرنے کی تجویز کی حمایت
-
اگر حکمرانوں کو ملک اورعوام کو بچانے کی فکر ہوتی تو سیلاب سے اتنی بڑی تباہی نہ آتی
-
انسانیت کیخلاف جنگی جرائم پر اسرائیل کو کٹہرے میں لانا ہو گا
-
آج تک جو آپریشن ہوئے انکا کیا نتیجہ نکلا؟
-
نیا قرض تب ہی ملے گا جب پُرانا پروگرام کامیابی سے چلے گا
-
امریکا ہر جگہ مسلمانوں کے قتل عام کی سرپرستی کر رہا ہے‘ حافظ نعیم الرحمن
-
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت سپریم کورٹ آف پاکستان کی بلڈنگ کمیٹی کا اجلاس
-
شہباز شریف حکومت نے صرف 16 ماہ میں 13 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر کے قرضوں میں اضافے کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے
-
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کی حاضری استثنیٰ کے اخراج سے متعلق احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار
-
صدرآصف علی زرداری کی شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین وو لی سے ملاقات، تھرمیں کوئلہ گیسیفیکیشن پلانٹ کے قیام کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.