سیالکوٹ، پولیس موبائل خدمت مرکز وین سے شہریوں کو 14 سہولیات کی فراہمی

ہفتہ 13 ستمبر 2025 18:06

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2025ء) سیالکوٹ پولیس کی جانب سے شہریوں کو فوری اور آسان سہولیات کی فراہمی کے لیے موبائل خدمت مرکز وین گھنٹہ گھر چوک میں تعینات کی گئی جہاں شہریوں نے ایک ہی جگہ پر 14 مختلف سہولیات سے استفادہ کیا۔ترجمان پولیس کے مطابق موبائل خدمت مرکز کا مقصد عوام کو تھانوں کے چکر لگائے بغیر ضروری پولیس خدمات ان کی دہلیز کے قریب فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

گھنٹہ گھر چوک میں موجود وین پر شہریوں کو لرنرز ڈرائیونگ پرمٹ، کیریکٹر سرٹیفکیٹ، وہیکل کلیئرنس سرٹیفکیٹ، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ، جنرل پولیس سروسز، گمشدگی دستاویزات کے اندراج، کرایہ دار اور ملازم کا اندراج، جرم کی اطلاع، ایف آئی آر کی نقل، گمشدہ بچوں کی اطلاع اور خواتین کے تحفظ سے متعلق قانونی رہنمائی سمیت 14 سروسز فراہم کی گئیں۔پولیس ترجمان نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد بڑھانے میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔ شہریوں نے پولیس کی اس سہولت کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ سلسلہ دیگر علاقوں تک بھی بڑھایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :