بیرسٹر سلطان کا خواجہ عمران الحق کے سسر خواجہ مشتاق احمد بانڈے کے انتقال پر اظہار افسوس

ہفتہ 13 ستمبر 2025 19:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2025ء)صدر آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے محکمہ اطلاعات آزاد کشمیر کے نائب ناظم خواجہ عمران الحق کے سسر، خواجہ مشتاق احمد بانڈے کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

صدر آزاد کشمیر نے مرحوم کے لیے بلندیِ درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔ صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :