پشاور میں پرانی عمارت گرگئی، ملبے تلے 5 افراد دب گئے

ہفتہ 13 ستمبر 2025 19:56

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2025ء)خیبر پختونخوا کے شہر پشاور کے علاقے صدر میں پرانی عمارت گر گئی، ملبے تلے 5 افراد دب گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں، صدر بازار میں جی پی او کے سامنے عمارت کا ایک حصہ گر گیا، جس کے نتیجے میں ملبے تلے 5 افراد دب گئے، 2 کو تشویشناک حالت میں نکال لیا گیا۔ترجمان ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا

متعلقہ عنوان :