)حکومتی اقدامات بدامنی میں اضافے کاسبب ہیں کب ترقی وامن سے محروم اورلاشیں اٹھاتے رہیں گے ، مولانا ہدایت الرحمن

ہفتہ 13 ستمبر 2025 21:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2025ء) امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ حکومتی اقدامات بدامنی میں اضافے کاسبب ہیں ہم کب ترقی وامن سے محروم اورلاشیں اٹھاتے رہیں گے غیراعلانیہ فوجی آپریشن،مشاورت بات چیت مذاکرات کے بجائے طاقت کابے دریغ استعمال،مسخ شدہ لاشیں،بارڈربندش ترقی سے محرومی کی وجہ سے بلوچستان کے عوام سخت غم وغصے میں ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں وفودسے ملاقات میں گفتگو،اجلاس سے خطاب کے دوران کیاانہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام پرتجارت،روزگار،تعلیم، ترقی،انٹرنیٹ کے دروازے بند کیے گیے ہیں روزگارسفارش ورشوت کے بغیر ناممکن۔اہل پڑھے لکھے ایماندارافرادکیلئے کچھ نہیں۔

(جاری ہے)

بلوچستان میں کے ووٹ ورائے کی بھی اہمیت نہیں الیکشن میں فارم 47 کے ذریعے عوام کے مستردکیے گیے افرادکومسلط کیے گیے جس کی وجہ سے عوام کے مسائل کے حل،قانون سازی کے بجائے طاقتور لوگوں کے مفادات و ایجنڈے پر عمل ہورہایے وسائل سے مالامال بلوچستان کے عوام مسائل ومشکلات کاشکار دووقت کے کھانے کوترس رہے ہیں علاج وتعلیم عوام کی پہنچ سے دورہوگیے ہیں۔

وسائل معدنیات پرقبضہ کیاجارہاہے ایسی عوام وترقی دشمن پالیسیوں پرعمل ہورہاہے کہ جس میں غریب غریب تراورامیرامیرترہورہے ہیں پارلیمنٹ کے اندروباہرجماعت اسلامی مظلوم عوام کی تواناآوازبن گئی ہیں جماعت اسلامی پرعوام کااعتمادبڑھ گیاہے انشا اللہ جماعت اسلامی ہی بلوچستان کے عوام کے مسائل حل اورمشکلات سے نجات دلاسکتی ہی