س*رات 10 بجے کے بعد گیس کی طویل لوڈشیڈنگ باعث تشویش ہے، حافظ حسین احمد شرودی

ہفتہ 13 ستمبر 2025 21:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2025ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا حافظ حسین احمد شرودی ضلعی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحید ی مولانا سعید احمد مولانا مفتی عبدالباقی بڑیچ مولانا محمد اکبر مینگل مولانا مفتی محمد رضا خان مولانا محمد عثمان پرکانی مولانا حافظ احمد جان ساسولی مولانا قاری نظر محمد حقانی مولانا حاجی محمد عسی مولانا عبدالمجید امین جان رند ملک روز الدین کاکڑ نصیب اللہ اغا ایڈوکیٹ عبدالباری شہزاد اورجمعیت طلبہ اسلام ضلع کوئٹہ کے صدرحافظ حبیب الرحمن اور جنرل سیکرٹری حافظ عابد اللہ حنفی نے کہا کہ رات 10 بجے کے بعد گیس کی طویل لوڈشیڈنگ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے عوام کے ساتھ سراسر زیادتی قرار دیا ہے کوئٹہ کے شہری کئی دنوں سے رات 10 بجے کے بعد گیس کی مکمل بندش کا سامنا کر رہے ہیں، جس سے شہری زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ شہری طرز زندگی میں اکثر خاندان رات 10 سے 12 بجے کے درمیان کھانا پکانے اور کھانے کے معمول پر عمل کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایسے میں رات کے اوقات میں گیس کی اچانک بندش کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بچے، بوڑھے اور خواتین سب ہی اس مسئلے کی وجہ سے پریشان ہیں۔ شہریوں کو مجبورا مہنگے متبادل ذرائع جیسے سلنڈر گیس اور لکڑی کا استعمال کرنا پڑ رہا ہے، جس سے ان کے اخراجات میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ انتظامیہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس سنگین مسئلے کا فوری نوٹس لیے انہوں نے کہا کہ گیس کمپنی کا یہ رویہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے حکام سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر گیس کی سپلائی کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو درپیش اس پریشانی کا خاتمہ ہو سکے۔ بصورت دیگر، جمعیت علما اسلام عوام کے ساتھ مل کر اس لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی