اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کی کامیاب کارروائی

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال اور غبن، 52 لاکھ 40 ہزار 72 روپے خزانے میں جمع

ہفتہ 13 ستمبر 2025 21:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2025ء)اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ کی تعمیر میں غیر معیاری میٹریل و غبن سے متعلق متعدد شکایات موصول ہوئیں جن پر تفصیلی انکوائری عمل میں لائی گئی۔

(جاری ہے)

انکوائری کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ غیر معیاری میٹریل کے استعمال اور غبن کے باعث خزانے کو 52 لاکھ 40 ہزار 72 روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔ اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے ذمہ دار ٹھیکیدار کو ملوث قرار دیتے ہوئے مذکورہ رقم خزانے میں جمع کرانے کی ہدایت کی۔ مذکورہ ٹھیکیدار نے تمام رقم 52 لاکھ 40 ہزار 72 روپے خزانے میں جمع کرا دی ہے۔