کوہستان لوئر پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری

اتوار 14 ستمبر 2025 10:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) کوہستان لوئر پولیس کی ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے جرائم پیشہ عناصر، اشتہاری مجرمان، منشیات فروشوں، غیر قانونی اسلحہ اور نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

کوہستان لوئر پولیس کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ تیمور خان کی ہدایت پر سرکل ایس ڈی پی او کی زیر نگرانی ایس ایچ او دوبیر اور انچارج چوکی چکئی نے پولیس نفری کے ہمراہ مختلف مقامات پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن اور سینپ چیکنگ کی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، سنیپ چیکنگ و ناکہ بندی کے دوران حساس مقامات، مکانات، ہوٹلز، کرایہ داروں، دکانوں، گاڑیوں اور مشکوک افراد کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔