فیصل آباد شہر اور گردونواح میں چوری ،ڈکیتی وراہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

120سے زائد مقا ما ت پر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر فرار ہو گئے

اتوار 14 ستمبر 2025 10:55

مکو آ نہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2025ء)فیصل آباد شہر اور گردونواح میں چوری ،ڈکیتی وراہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ، 120سے زائد مقا ما ت پر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر فرار ہو گئے متعدد شہریوںکو موٹر سائیکلوں ،رکشوں سے محروم کر دیا گیا، تفصیلات کے مطا بق مدینہ ٹائون کے علاقہ کینال روڈ کے رہائشی شاہد انجم کے گھر داخل ہونے والے مسلح ڈاکوئوںنے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے 9تولے زیورات، نقدی ، قیمتی سامان لوٹ لیا، لائلپور پارک کے قریب عبدالزمان سے جھپٹا مارکر قیمتی فون، نڑ والا چوک میں محمد بوٹا سے 35ہزار وفون، کچہری بازار کے قریب برکت علی سے 30ہزار وفون، محلہ عثمان غنی میں اختر علی سے نقدی وفون، 147ر۔

(جاری ہے)

ب کے قریب عمران علی سے 45ہزار وفون چھین لیا، 190ر۔ب کے عزیز سے نقدی وفون، محلہ سخی سرور آباد کے جاوید کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی سامان چوری، نواب ٹائون میں تنویر حسین کی شاپ لوٹ لی، 48ج ب کے منیر سے نقدی و فون، 26ج ب کے اویس سے نقدی وفون، 6ج ب کے عدنان سے 10ہزار وفون، سوساں روڈ پر عبداللہ سے 15ہزار وفون، تیزاب مل چوک میں جاز کی فرنچائز سے قیمتی ڈیوائسز چوری، آفیسر کالونی نمبر2 میں ڈلیوری بوائے عبدالرئوف سے پارسل چھین لیا، خیابان کالونی میں یوسف سے جھپٹا مار کر فون، 204ر۔

ب کے سردار محمد خان سے 20ہزار وفون، کشمیر روڈ پر ارشاد شاہ سے قیمتی فون، رحمت ولازجڑانوالہ روڈ پر فراز سے نقدی وفون، کوہ نور چوک میں خالد سے 10ہزار چھین لیے، سمن آباد کے شوکت علی کا گھر لوٹ لیا، 239ر۔ب کے طاہر کی حویلی سے 8بکرے چوری، 225ر۔ب کے شہباز علی کی شاپ سے سامان چوری، 240گ ب کے کوثر علی کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی، 55ج ب کے الیاس سے موٹر سائیکل، 241ر۔

ب کے نسیم سے 2ہزار وفون چھین لیا، سہگل سٹی کے قریب بشارت کی دکان سے سامان چوری، 67ج ب کے منیر کے گھر سے زیورات نقدی وفون، صوفی برکت دربار کے قریب احمد اکرم سے 20ہزار وفون، 243ر۔ب کے حافظ نوید سی60ہزار ،ہائوسنگ کالونی جڑانوالہ کے زاہد کے گھر کا صفایا کر دیا گیا 110گ ب کے نسیم سے نقدی وفون، 24گ ب کے عثمان سے 88ہزار وفون، 109گ ب کے شیخ عثمان سے 27ہزار وفون، 656گ ب کے رشید سے ڈیڑھ لاکھ، 31گ ب کے قمر انور کے ڈیرہ سے سولر پلیٹس چوری، 66ر۔

ب کے قمر عباس سے دو لاکھ، 194ر۔ب کے احمد یار سے نقدی وفون، 100ج ب کے نعمان کی حویلی سے مویشی، 60ر۔ب کے ناصر علی سے 57ہزار وفون، 67ر۔ب کے منظور حسین کی حویلی سے مویشی، 90ر۔ب کے ذوالفقار سے 50ہزار وفون چھین لیے، 605گ ب کے دوست محمد کے گھر سے سامان چوری، 608گ ب کے ریاض کی حویلی سے مویشی،بٹھاں والا مجید چوک کے شاہ محمد کا گھر لوٹ لیا، 550گ ب کے رشید سے نقدی وفون، 553گ ب کے مظہر اقبال سے 78ہزار وفون، 443گ ب کے رفیق سے 50ہزار وفون، 203گ ب کے لطیف سے دو لاکھ لوٹ لیے۔

علاوہ ازیں چنیوٹ بازار سے انیس، چنیوٹ بازار گول سے تنویر احمد، 279ر۔ب کے رضوان، چراغ ٹائون سے رمضان، آئیڈیل بیکری ملت چوک سے راحیل، عباس پارک سے اویس رضا، ڈی گرائونڈ سے عمر حیات، میکڈونلڈ ستیانہ روڈ سے بشارت علی، غلہ منڈی سے فرید احمد، ستارہ لال پلازہ سے وقاص حسین، لال مل چوک سے ندیم، نور پور کے علی احمد، امین پور بنگلہ کے احسان، لاری اڈا جڑانوالہ سے احسن رفیع، 266ر۔ب کے طلحہ، 77ر۔ب کے رضا حسن اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے، پولیس روایتی ناکہ بندیوں کے باعث ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کا سراغ لگانے میں ناکام رہی۔