Live Updates

40سال سے زائد عمرکھلاڑیوں کاپہلا ٹی 20 ورلڈ کپ پاکستان میں، 12 ٹیمیں فائنل

اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 21 نومبر سے یکم دسمبر تک کراچی میں ہوگا، انڈر 45، انڈر 50 اور انڈر 60 کے ایونٹس ہوچکے

اتوار 14 ستمبر 2025 11:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2025ء)پہلا اوور 40 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ 21 نومبر سے پاکستان میں شروع ہوگا، جس میں 12 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے تحت اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز کو براہ راست نشر کرنے کیلئے پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل اور ایسوسی ایشن کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کی تقریب ہوئی۔

(جاری ہے)

چیئرمین پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن فواد اعجاز نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 21 نومبر سے یکم دسمبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا، جس میں 12 ممالک کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئر مین فواد اعجاز نے بتایا کہ 40 سال سے زائد العمر کھلاڑیوں کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پہلی مرتبہ ہو رہا ہے، اس سے قبل انڈر 45، انڈر 50 اور انڈر 60 کے ایونٹس ہوچکے ہیں۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات