سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نی2 سالہ میڈیکل فیلڈ پیڈیئٹرک کریٹیکل کیئر ٹیکنیشن کورس کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا

اتوار 14 ستمبر 2025 14:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2025ء)سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن (SBTE) کراچی کے چیئرمیں مشرف علی راجپوت کی خصوسی ہدایت پر "ڈپلومہ اِن پیڈیئٹرک کریٹیکل کیئر ٹیکنیشن (میڈیکل فیلڈ)"کورس میں داخلوں کے خواہشمند طلبا کے لیے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ کورس کی مدت دو سال ہے اور اس میں میڈیکل فیلڈ سے وابستہ طلبا کے لیے کریٹیکل کیئر میں مہارت حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔

ترجمان ٹیکنیکل بورڈ زوہیب احمد خان کے مطابق ناظم امتحانات کہ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، بغیر کسی لیٹ فیس کے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 اکتوبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔ اگر کوئی امیدوار مقررہ وقت تک فارم جمع نہیں کرا سکے تو وہ 24 اکتوبر 2025 تک 500 روپے اضافی فیس کے ساتھ رجسٹریشن کروا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

مزید تاخیر کی صورت میں، 6 نومبر 2025 تک 1000 روپے اضافی فیس اور 17 نومبر 2025 تک 1500 روپے اضافی فیس کے ساتھ فارم جمع کروانے کی اجازت دی گئی ہے۔

زوہیب احمد خان نے کہا کہ امیدوار کی زیادہ سے زیادہ عمر 30 سال ہونی چاہیے، جو کہ 10 جنوری 2026 تک شمار کی جائے گی۔ تعلیمی قابلیت کے مطابق امیدواروں کے لیے لازمی ہے کہ وہ ایس ایس سی (بیالوجی گروپ)میں کم از کم 45 فیصد، ایس ایس سی(کمپیوٹر سائنس) میں 50 فیصد، یا انٹرمیڈیٹ(پری میڈیکل)میں 45 فیصد نمبر حاصل کر چکے ہوں۔طلبا کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فارم جمع کراتے وقت اپنی اصل تعلیمی اسناد، مائیگریشن سرٹیفکیٹ، مارکس شیٹس، اور پروویژنل سرٹیفکیٹ کی مصدقہ نقول ضرور منسلک کریں، بصورت دیگر فارم قبول نہیں کیا جائے گا۔

سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے تمام الحاق شدہ اداروں کو یہ بھی یاد دہانی کروائی ہے کہ وہ سال 2025 کے لیے اپنی الحاق (Affiliation) کی تجدید بروقت مکمل کریں، تاکہ ان کے طلبا کا اندراج ممکن ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :