چیچہ وطنی،سرویکل کینسر سے بچاؤ کی قومی مہم کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر کی زیر صدارت اجلاس

اتوار 14 ستمبر 2025 15:00

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) سرویکل کینسر سے بچاؤ کی قومی مہم کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی جاوید ممتاز لکھویرا کی زیر صدارت اجلاس ایڈمنسٹریٹر آفس میونسپل کمیٹی میں منعقد ہوا جس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عاصم ،ڈی ایس پی محمدسلیم خان رتھ،چیف آفیسر بلدیہ پرویز اختر اور تمام محکمہ جات کے سربراہان نے شرکت کی،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عاصم نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ15ستمبر سے 27ستمبر تک جاری رہنے والی سرویکل کینسر سے بچاؤ کی 12روزہ مہم کے دوران9سے14سال کی بچیوں کو بیماری سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جائیگی جسکا مقصد خواتین کو اس مہلک بیماری کے خطرے سے پہلے ہی محفوظ بنانا ہے،ایچ وی ویکسین سعودی عرب سمیت 144ممالک میں بچیوں کو محفوظ طریقے سے لگائی جاچکی ہے جسکے کسی قسم کے کوئی سائیڈ ایفکیٹ نہیں،اسسٹنٹ کمشنر نے شرکا اجلاس پر زور دیا کہ وہ اس قومی مہم کو کامیبان بنانے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کریں،انہوں نے مزید کہا والدین بھی اپنی بچیوں کو بروقت ویکسین لگوا کر انکا مستقبل محفوظ بنائیں۔

\378