بھکر پولیس تھانہ دریا خان صدر کی کاروائی پانچ اشتہارے ملزمان چار منشیات فروش اور تین جواری ملزمان کو گرفتار کر لیا ،ترجمان پولیس

اتوار 14 ستمبر 2025 15:10

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) بھکر پولیس تھانہ صدر دریا خان کی بہترین کاروائی05 اشتہاری ملزمان 04 منشیات فروش اور 03 چوری کے ملزمان گرفتار ترجمان کے مطابق ایس ڈی پی او دریا خان ساجد محمود سوہل کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ صدر دریا خان نجیب اللہ ریاض معہ پولیس ٹیم نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے 04 منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ملزمان جاوید اور ہارون سے 20/20 لیٹر شراب ، منشیات کی خریدو فروخت کرنے والے ملزمان نجیب اللہ سے 320 گرام اور حمید اللہ سے 550 گرام چرس برامد ، ملزمان کے خلاف مقدمات درج اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن میں مختلف جرائم کے 05 اشتہاری ملزمان فزیکلی گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری

متعلقہ عنوان :