لاہور ،لیسکو کی کامیابی کارروائی ،بڑے پیمانے پر بجلی چور گینگ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

3رکنی گینگ صارفین کے میٹرز اتار کر سافٹ ویئر کی مدد سے ریورس کرتے تھے، رپورٹ

اتوار 14 ستمبر 2025 15:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2025ء)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے باغبانپورہ میں کارروائی کرتے ہوئے بڑے پیمانے پربجلی چور گینگ رنگے ہا تھوں پکڑ لیا ۔

(جاری ہے)

3رکنی گینگ صارفین کے میٹرز اتار کر سافٹ ویئر کی مدد سے ریورس کرتے تھے، میٹر ریورس کر کے بجلی چوری کروانے والوں میں باپ بیٹا بھی شامل ہے۔لیسکو ٹیم نے مخبری پر مدینہ کالونی اور کوٹ خواجہ سعید سب ڈویژن میں مانیٹرنگ کی،پولیس کی مدد سے میٹر ریورس کرنے والوں کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔ریورس ہونے والے میٹرز قبضے میں لے کر مقدمات درج کروا دیئے گئے،بجلی چوری کروانے والوں کے خلاف تھانہ شادباغ اور تھانہ گجر پورہ میں مقدمات درج کئے گئے۔