اٹک پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 44 لیٹر شراب اور دو پستول برآمد ،سات ملزمان گرفتار

اتوار 14 ستمبر 2025 15:40

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) اٹک پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 44 لیٹر شراب اور دو پستول برآمد کرکے سات ملزمان گرفتار کر لئے۔

(جاری ہے)

تھانہ بسال پولیس کے اے ایس آئی ندیم ملک نے دوران گشت و پڑتال انعام اللہ ولد عبدالعزیز سکنہ نتھیں تحصیل جنڈ اٹک سے 17 لیٹر شراب برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا اسی طرح تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس کے سب انسپکٹر حارث علی نے محمد ندیم ولد خواری سکنہ مسلم آباد پیرودہائی، راولپنڈی سے 15 لیٹر شراب برآمد کر لی دو مزید کاروئیوں میں اے ایس آئی غلام رضا تھانہ صدر حسن ابدال نے محمد ولد خائستہ محمد اور نسیم خان ولد محمد طاہر سکنائے چارسدہ سے الگ الگ 1 لیٹر شراب برآمد ہونے پر دونوں کو پابند سلاسل کر دیا دوسری جانب تھانہ نیو ائیر پورٹ کے اے ایس آئی عامر شہزاد نے محمد عثمان ولد محمد احسان سکنہ سٹیڈیم چوک ، ملتان حال قطبال سے 10 لیٹر شراب برآمد کرتے ہوئے الگ الگ مقدمات درج کر لئے اسی طرح اسلحہ ناجائز کے خلاف کاروائیوں میں تھانہ پنڈی گھیب پولیس نے اللہ نور خان ولد سبز علی خان سکنہ محلہ ہری والا مندر سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن ایک اور کاروائی میں حسنین علی ولد محمد پرویز سکنہ محلہ مائی مصاحب بانو پنڈگھیب سے بھی اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور معہ 2 روند برآمد ہونے پر گرفتار کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔

\378

متعلقہ عنوان :