Live Updates

ضلعی انتظامیہ چنیوٹ نے موضع سانبھل کے رہائشیوں کو 56 کنال مکانات بنانے کا اعلان کر دیا

اتوار 14 ستمبر 2025 16:40

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) ضلعی انتظامیہ نے موضع ساہمل کے رہائشیوں کو چک 156 میں 60 کنال اراضی دینے کا فیصلہ کیا ہےاس اراضی پرساہمل کے رہائشی اپنے گھر بنائیں اور گھر بنانے کیلئے بھی حکومت اور ضلعی انتظامیہ ہر ممکن معاونت کرے گی۔یہ بات ڈپٹی کمشنرصفی اللہ گوندل نے موضع ساہمل تحصیل بھوآنہ کے دورہ کے موقع پر ساہمل کے متاثرین سیلاب سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔

اسسٹنٹ کمشنر بھوآنہ سعدیہ جمال بھی موجود تھیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نےمتاثرین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سالوں میں اس موضع میں سیلاب کی شدت کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتااور اس بار بھی بڑے سیلابی ریلا کے بعدساہمل میں رہائش رکھنا مناسب نہیں اسی مقصد کے پیش نظر چک 156 میں اراضی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے مکینوں سے کہا کہ کاشتکاری اور مویشی کے لئے ڈیرہ رکھیں مگر یہاں رہائش نہ کی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے ایکسین انہار کے ہمراہ موضع ساہمل میں دریا کے کناروں کا بھی دورہ کیا اور مزید سٹڈز بنانے کے حوالےسے امور کا جائزہ لیا۔علاقہ مکینوں نے ہر ممکن تعاون پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ وہ جلد 156 چک میں منتقل ہونگے۔\378

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :