ٹیکسلا پولیس کی کارروائی،پتنگ سپلائر گرفتار ، 200 سے زائد پتنگیں اور تین ڈوریں برآمد

اتوار 14 ستمبر 2025 17:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ سپلائر کو گرفتار کر کے 200 سے زائد پتنگیں اور تین ڈوریں برآمد کیں۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق پتنگ بازی کو ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے۔ ایس پی پوٹھوہار طلحہٰ ولی نے کہا کہ پتنگ بازی جیسے خونی کھیل میں ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

متعلقہ عنوان :