راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی،12 ملزمان گرفتار،110 لیٹر شراب برآمد

اتوار 14 ستمبر 2025 17:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 12 ملزمان کو گرفتار کر کے 110 لیٹر شراب برآمد کر لی۔ ترجمان پولیس کے مطابق سول لائنز پولیس نے 7 ملزمان کو گرفتار کر کے 70 لیٹر شراب برآمد کی۔ گنجمنڈی پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے 20 لیٹر شراب قبضے میں لی۔

(جاری ہے)

صادق آباد پولیس نے ایک ملزم سے 10 لیٹر شراب، ویسٹریج پولیس نے ایک ملزم سے 5 لیٹر شراب جبکہ تھانہ بنی پولیس نے بھی ایک ملزم کو گرفتار کر کے 5 لیٹر شراب برآمد کی۔ پولیس کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے کریک ڈاؤن بھرپور انداز میں جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :