Live Updates

wپتوکی میں کوئی بھی آفیسر اسسٹنٹ کمشنر لگنے کیلئے تیار نہیں

! ڈیوٹیاں دینے والے تین اسسٹنٹ کمشنر کی اموات سے نئے افسران میں خوف کی فضا قائم ہوچکی 15روز گزر گئے پتوکی میں اے سی تعینات نہ ہوا نوٹیفیکیشن جاری

اتوار 14 ستمبر 2025 18:25

oپتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2025ء)پتوکی میں کوئی بھی آفیسر اسسٹنٹ کمشنر لگنے کیلئے تیار نہیں پتوکی میں ڈیوٹیاں دینے والے تین اسسٹنٹ کمشنر کی اموات سے نئے افسران میں خوف کی فضا قائم ہوچکی 15روز گزر گئے پتوکی میں اے سی تعینات نہ ہوا نوٹیفیکیشن جاری ہوگئے ۔

(جاری ہے)

امن پریس کلب پتوکی کے پلیٹ فارم سے اسسٹنٹ کمشنر کی سیٹ خالی کی خبریں جاری ہوئیں جس پرپنجاب حکومت نے ایکشن لیا اور پتوکی میں نئے اسسٹنٹ کمشنرپتوکی فاروق اعظم کو تعینات کرکے نوٹیفیکیشن جاری کردیا جبکہ فاروق اعظم کا پھر سے نوٹیفیکیشن کینسل کرکے انکی جگہ نشتر رحمان لودھی کا بطور اسسٹنٹ کمشنر پتوکی نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا مگر پندرہ روز گزرگئے نوٹیفیکیشن جاری ہونے کا سلسلہ جاری ہے یاد رہے کہ 15روز سے پتوکی اے سی کی سیٹ خالی تھی اور شہریوں کے مسائل میں مسلسل اضافہ ہورہا تھا نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر نشتر رحمان ابھی تک چارج نہ لیا ہے یاد رہے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی راجہ قاسم محبوب جنجوعہ ٹریفک حادثہ میں پھولنگر کے قریب جانبحق ہوئے ، اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان محمد خاں بلوکی سیلاب ڈیوٹی کے دوران جانبحق ہوئے اے سی مقبول شاہ بھی ٹریفک حادثہ میں جانبحق ہوئے شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات