کراچی، ملیر کینٹ پولیس کاگٹکا ماوا کے کارخانے پر چھاپہ، 2ملزمان گرفتار

اتوار 14 ستمبر 2025 18:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) ملیر کینٹ پولیس نے بھٹائی آبادمیں گھر کی آڑ میں گٹکا ماوا تیار کرنے والے منی کارخانے پر چھاپہ مار کر 2ملزمان کو گرفتار کرکے کارخانے سے 144کلو چھالیہ، 95کلو گٹکا ماوا، 8کلو چونا، 10پیکٹ پتی، 4پیکٹ پیک گٹکا ماوا، ایک میکسچر مشین اور گٹکے میں استعمال ہونے والی دیگر اشیا ء برآمد کرلیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو ترجمان ملیر پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں مدثر اور مزمل شامل ہیں۔گرفتارملزمان گھر کے اندر پانی کی ٹینکی میں چھپ کر گٹکا ماوااور دیگر نشہ آور مواد تیار کرکے مختلف علاقوں میں فروخت کرتے تھے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :