خوازہ خیلہ بائی پاس کے متاثرہ اراضی مالکان نے معاوضہ کی عدم ادائیگی پر احتجاج کی دھمکی دے دی

اتوار 14 ستمبر 2025 20:25

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2025ء)سوات میں خوازہ خیلہ بائی پاس کے متاثرہ اراضی مالکان نے معاوضہ کی عدم ادائیگی پر احتجاج کی دھمکی دے دی۔ اراضی مالکان نے اعلان کیا ہے کہ اگر انہیں فوری طور پر حق نہ ملا تو وہ 15 ستمبر کو خوازہ خیلہ بازار میں احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

(جاری ہے)

متاثرین کا کہنا ہے کہ بائی پاس کے لیے ان کی زمین لی گئی لیکن تاحال معاوضہ ادا نہیں کیا گیا۔ ان کے مطابق حکومت نے وعدے تو کیے لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کیا گیا جس سے انہیں شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔اراضی مالکان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بائی پاس کے لیے فوری فنڈز فراہم کیے جائیں اور ان کی زمین کا معاوضہ فوری طور پر ادا کیا جائے، بصورت دیگر وہ سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :