Live Updates

پنجاب صاف پانی اتھارٹی کی جانب سے سیلاب متاثرین کو17 لاکھ لیٹر سے زائد پانی فراہم کیا جا چکاہے،ترجمان

اتوار 14 ستمبر 2025 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر سیلاب متاثرین کو جراثیم سے پاک اور صحت بخش صاف پانی کی فراہمی کا عمل تیز رفتاری سے جاری ہے۔ ترجمان محکمہ ہائوسنگ پنجاب کے مطابق اب تک پنجاب صاف پانی اتھارٹی کی جانب سے سیلاب متاثرین کو اب تک 17 لاکھ 33 ہزار لیٹر پانی فراہم کیا جا چکا ہے، جس سے 5 لاکھ 77 ہزار 667 متاثرین مستفید ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجما ن کے مطابق گزشتہ روز ہی 1 لاکھ 55 ہزار 900 لیٹر پانی سیلاب متاثرہ علاقوں میں تقسیم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ محفوظ اور صحت بخش پانی کی فراہمی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے تاکہ متاثرہ آبادی کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ ترجمان کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور پنجاب صاف پانی اتھارٹی مشترکہ طور پر ریلیف آپریشن میں سرگرم عمل ہیں۔ ترجمان کے مطابق متاثرہ آبادی کی سہولت ہماری اولین ترجیح ہے اور سیلاب متاثرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات