ڈپٹی کمشنر ہرنائی ارشد جمالی کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ کمپلکس ہرنائی میں لیویز دربار کا اانعقاد،لیویز اہلکاروں کے مسائل سنے

اتوار 14 ستمبر 2025 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر ہرنائی ارشد جمالی کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ کمپلکس ہرنائی میں اتوار کو لیویز دربار کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہرنائی، تحصیلدار ہرنائی سمیت تمام لیویز تھانوں، چیک پوسٹوں اور چوکیوں کے انچارجز اور لیویز فورس کے جوانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر دربار میں لیویز ملازمین سے ان کے مسائل اور مشکلات کے بارے میں معلومات حاصل کی گئی، لیویز فورس کے جوانوں نے مختلف تھانوں اور چوکیوں میں درپیش مسائل کے حل کے لیے مختلف مطالبات پیش کیں، ڈپٹی کمشنر ہرنائی ارشد جمالی نے تمام مطالبات پر عملدرآمد کرتے ہوئے فوری طور تمام لیویز تھانوں، چوکیوں اور چیک پوسٹوں کے لیے اسلحہ، یونیفارم، ٹارچ، سولر پینلز اور بیٹریاں فراہم کرنے کے احکامات دیے۔

(جاری ہے)

امن و امان کی حالیہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آخر میں لیویز کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ اسنیپ چیکنگ کریں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے چوکس رہیں،انہوں نے کہا کہ لیویز اور نے امن وامان میں ہمیشہ ایک کلیدی کردار ادا کیا ہے، اور آگے بھی یہی امید ہے کہ وہ ہر صورت میں علاقے میں امن وامان کو بحال رکھیں گے۔ ہم لیویز میں کھاتہ سسٹم نہیں چاہتے ہیں۔

اگر کوئی اس میں ملوث پایا گیا۔ تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ لیویز علاقے میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے چوبیس گھنٹے اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں۔ کسی کو علاقے کا امن خراب کرنے کی احازت نہیں دی جائے گی۔ڈی سی ہرنائی نے علاقے کی عوام سے بھی اپیل کی کہ لیویز آپ کی فورس ہے، اگر آپ کو روکنے کا اشارہ کرے، اور آپ کی شناخت کا پوچھیں تو برا نہ منائیں، اور ان کو اپنی شناخت کرائیں، آپ کے تعاون سے ہی بہت سارے مسائل حل ہونگے۔

متعلقہ عنوان :