چین سے دو ارب ڈالر سے زائد فنانسنگ کیلئے جوائنٹ کمیٹی کا ایجنڈا تیار

ایجنڈے میں قراقرم ہائی وے فیز ٹو، ایم ایل ون اور ایسٹ بے ایکسپریس وے شامل ہیں، ذرائع

ہفتہ 13 ستمبر 2025 20:05

چین سے دو ارب ڈالر سے زائد فنانسنگ کیلئے جوائنٹ کمیٹی کا ایجنڈا تیار
اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2025ء)وفاقی حکومت نے چین سے 2ارب ڈالر سے زائد فنانسنگ کے لیے جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا ایجنڈا تیار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایجنڈے میں قراقرم ہائی وے فیز ٹو، ایم ایل ون اور ایسٹ بے ایکسپریس وے شامل ہیں، قراقرم ہائی وے فیز ٹو اور ایسٹ بے ایکسپریس وے کیلئے ڈیڑھ ارب ڈالر کی فنانسنگ کی درخواست شامل ہے۔

ایجنڈے میں روہڑی سے ملتان ایم ایل ون ٹریک کیلئے 50کروڑ ڈالر کی فنانسنگ تجویز کی گئی ہے اور کے کے ایچ فیز ٹو کی ری الائنمنٹ پر تقریبا 500ارب روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایسٹ بے ایکسپریس وے 14کلومیٹرپر 30 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی، کے کے ایچ فیز ٹو اور ایسٹ بے ایکسپریس وے کے 85فیصد اخراجات چین برداشت کرے گا۔

متعلقہ عنوان :