کیمرون ، بار میں نصب دیسی ساختہ بم پھٹنے سے ایک شخص ہلاک، 4زخمی

پیر 15 ستمبر 2025 10:10

یاؤنڈے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) وسطی افریقی ملک کیمرون کے شورش زدہ ریجن نارتھ ویسٹ آنگلوفون میں بار میں نصب دیسی ساختہ بم پھٹنے سے ایک شخص ہلاک اور 4زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

شنہوا نے مقامی حکام نے بتایا کہ دھماکہ باتیبو نامی علاقے میں ہوا، جہاں ایک بار کے اندر پولیس سٹیشن کے قریب بم نصب کیا گیا تھا۔ حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں کے ایک گروہ نے بار کو نشانہ بنایا کیونکہ پولیس اہلکار اکثر وہاں اکٹھے ہوتے تھے، تاہم دھماکے کے وقت کوئی اہلکار بار میں موجود نہیں تھا۔ تمام متاثرین عام شہری تھے جو اپنے دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ وقت گزار رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :