امریکا میں سعودی عرب کی سفیر کا واشنگٹن میں سعودی فوجی مشن کا دورہ

پیر 15 ستمبر 2025 10:50

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) امریکا میں تعینات سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان بن عبدالعزیز نے واشنگٹن میں سعودی فوجی مشن کا دورہ کیا ۔اردو نیوز کےمطابق اس موقع پر سعودی سفیر کو ملٹری مشن کے شعبوں اور کام بارے آگاہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

سعودی سفیر دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات اور دفاعی وعسکری شعبوں میں تعاون بارے بھی بتایا گیا۔ اس موقع پر ملٹری اتاشی بریگیڈیئرجنرل عبداللہ الخثعمی اور مشن کے دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔دورے کے اختتام پر شہزادی ریما بنت بندر نے وزیٹرز بک میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔ انہوں نے مشن کے اہلکاروں کی خدمات کو بھی سراہا۔

متعلقہ عنوان :