اوساکا ایکسپو 2025 ، سعودی قومی دن پر خصوصی ثقافتی پروگرام پیش کیا جائے گا، پویلین انتظامیہ

پیر 15 ستمبر 2025 11:00

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) جاپان کے شہر اوساکا میں جاری ایکسپو 2025 میں سعودی عرب کے قومی دن (یوم الوطنی) کے موقع پر خصوصی ثقافتی پروگرام پیش کیا جائے گا۔اردو نیوز کے مطابق یوم الوطنی کی مناسبت سے19 تا 24 ستمبر کے دوران ہونے والے پروگرام میں سعودی عرب کی ثقافتی شناخت اور تاریخ کے علاوہ سعودی وژن 2030 کے تحت ترقی کے سفر پر بھی نظر ڈالی جائے گی۔

(جاری ہے)

جاپان میں سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر غازی فیصل بن زقر نے جو نمائش میں سعودی پویلین کے کمشنر جنرل بھی ہیں نے بتایا کہ یوم الوطنی کی مناسبت سے ہونے والی تقریب جاپان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط تعلقات کی عکاس ہے ۔ اس موقع پر شرکا کو مملکت کے بھر پور ثقافتی ورثے سے لے کر اس کے پرعزم مستقبل تک کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کا قومی دن ہر سال 23 ستمبر کو منایا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :