ممبئی میں موسلا دھار بارشوں کے بعد ریڈ الرٹ، ٹریفک اور ٹرین سروس متاثر

پیر 15 ستمبر 2025 12:00

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) بھارت کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی)نے پیر کو ممبئی میں غیر معمولی بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے ریڈ الرٹ جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

چینی خبررساں ادارے شنہوا کے مطابق انڈین ایکسپریس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لگاتار دوسرے دن بھی موسلا دھار بارشوں نے شہر کو شدید متاثر کیا جبکہ کولابہ کے ساحلی موسمیاتی مرکز نے پیر کی صبح تک 100 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی۔ شدید بارشوں کے باعث ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہوگئی اور ریلوے پٹریوں پر پانی بھر جانے کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت بھی جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے ۔