اسلام محروم طبقوں کی دیکھ بھال ، ضرورت مندوں کی مدد کا درس دیتا ہے، سردار یاسر الیاس خان

پیر 15 ستمبر 2025 12:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس خان نے کہا ہے کہ اسلام ہمیں محروم طبقوں کی دیکھ بھال کرنے، ضرورت مندوں کی مدد کرنے اور اپنی زندگیاں انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کرنے کا درس دیتا ہے۔’’ اے پی پی ‘‘سے خصوصی گفتگو کر تے ہوئے سردار یاسر الیاس نے کہا کہ پرامن بقائے باہمی اسلام کی اصل روح ہے اور اس کو اقوام عالم میں پھیلانا ہر مسلمان کا فرض ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پوری زندگی رحمت، انصاف اور رواداری کی بہترین مثال ہے جسے آج کے معاشرے کے لیے ایک رہنما اصول کے طور پر اپنانا چاہیے۔ سردار یاسر الیاس نے کہا کہ کی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر اتحاد کے فروغ اور اندرون و بیرون ملک امن کو یقینی بنانا ممکن ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر ہم باہمی احترام، ہم آہنگی اور مساوات پر مبنی معاشرہ تعمیر کر سکتے ہیں۔\395