بورے والا،سی سی ڈی کا ڈاکووں سے مبینہ مقابلہ، دو ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک، دو فرار

پیر 15 ستمبر 2025 12:31

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) تھانہ فتح شاہ کی حدود میں سی سی ڈی ٹیم اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں دو ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔سی سی ڈی ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں کا اچانک سی سی ڈی ٹیم سے آمنا سامنا ہوا جس پر ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو سردار عرف سردارا ولد ظہور چاولیانہ اور شہباز عرف شہبازو ولد غلام فرید سکنہ 317/ای بی اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن گئے اور موقع پر ہلاک ہو گئے۔ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی جیسی درجنوں سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔ دونوں ملزمان کی نعشیں ضابطے کی کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئیں جبکہ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔\378