فیسکو کا (منگل کو) شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان

پیر 15 ستمبر 2025 13:34

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو)نےبرقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشنزپرفوری نوعیت کی اہم مرمت کے کاموں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

فیسکوکے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان سعید رضا نے بتایا کہ کل منگل کوصبح 7سے دن 11بجے تک 66کے وی اولڈ تھرمل گرڈسٹیشن کے نیو مدینہ ٹاؤن فیڈر132کے وی سکارپ کالونی گرڈسٹیشن کے قرار والا،ایڈن ویلی، مکوآنہ، گلاب، ایس ٹو، جڑانولاروڈ، سلطانی ایلاسٹو، لال کوٹھی، سلطانی فیبرکس، اکبر، نذیر شہید فیڈر132کے وی لالیاں گرڈسٹیشن کے سنگرا، لالیاں سٹی، کالوال، عبداللہ شاہ شہید، احمد نگر فیڈر132کے وی چناب نگر گرڈسٹیشن کے پٹھا ن کوٹ، نیو احمد نگر فیڈر132کے وی ایس پی ایس گرڈسٹیشن کے پیراڈائز، فیڈرصبح 7سے دوپہر12 بجے تک 132کے وی سمندری روڈ گرڈسٹیشن کے روشن والا، ایم جی ایم، چناب گارڈن، فورسیزن، میانی، الیاس گاڈرن، دسوہہ، ڈیفنس پیراڈائز،امین آباد، نواباں والا، نثار کالونی، گلشن اقبال کالونی، مسعو دآباد، مجاہد آباد، پیپسی، سمن آباد، مظفر کالونی، گورنمنٹ جنرل ہسپتال، احمد نگر، برکت پورہ، فلکو ٹیکسٹائل، میانی، سمندری روڈ، ڈی ٹائپ، کوریاں روڈ، الفیصل، نیو اقبال کالونی، ایم علی سٹریٹ، داتا سٹریٹ فیڈرصبح 6سے دن 10بجے تک 132کے وی جھنگ روڈ گرڈسٹیشن کے سرشمیر فیڈر132کے وی سمندری روڈ گرڈسٹیشن کے روشن والا، ایم جی ایم، چناب گارڈن، فورسیزن، میانی، نیاموآنہ فیڈرصبح ساڑھے سات سے دن ساڑھے گیارہ بجے تک 132کے وی جھنگ روڈگرڈسٹیشن کے کمال آباد، شاداب، گلشن حیات، اے بی سی روڈ، رسالہ روڈ، ایئر ایونیو فیڈرسے بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔