ایشین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی تھائی لینڈ کی مکمل فنڈڈ سکالرشپ کا اعلان

پیر 15 ستمبر 2025 15:08

بنکاک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) تھائی لینڈ کے معروف تعلیمی ادارے ایشین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلے کے خواہشمند بین الاقوامی طلباء کے لیے مکمل فنڈڈ سکالرشپ کا اعلان کیا ہے۔ یہ سکالرشپ نہ صرف ٹیوشن فیس کو مکمل یا جزوی طور پر کور کرتی ہے بلکہ طلباء کو رہائش اور روزمرہ اخراجات کے لیے بھی 5,436 امریکی ڈالر (تقریباً 15 لاکھ پاکستانی روپے) کا سالانہ وظیفہ دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سکالرشپ کے لیے دنیا بھر کے طلباء بشمول پاکستانی طلباء درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواستوں کیلئے آخری تاریخ 20 دسمبر 2025 رکھی گئی ہے۔درخواست گزار کیلئے ضروری ہوگا کہ وہ اپنا درخواست فارم مکمل پر کرے۔تعلیمی اسناد اور ڈگریاں، انگریزی زبان کی مہارت کا ثبوت، مقصد کا بیان ،دو ریفرنس لیٹر،سی وی اور پاسپورٹ کی کاپی اور تصویر اس کے ساتھ منسلک کرے۔درخواست گزار ایشین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ پر جا کر ماسٹرز یا پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلے کے لیے درخواست دیں۔ سکالرشپ خودکار طور پر اہل طلباء کو دی جائے گی۔ مزید معلومات یا درخواست کے لیےwww.ait.ac.th ویب سائٹ وزٹ کریں۔