Live Updates

پنجاب بھر کے دریاؤں میں پانی کی صورتِ حال معمول پر آنے لگی

شدید سیلابی صورتِحال میں104جاں بحق،4700 دیہات اور45لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے،ریلیف کمشنر پنجاب

پیر 15 ستمبر 2025 14:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)ہزاروں بستیاں اجاڑنے کے بعد پنجاب بھر کے دریاؤں میں پانی کی صورتِ حال معمول پر آنے لگی۔

(جاری ہے)

ریلیف کمشنر پنجاب کے مطابق شدید سیلابی صورتِ حال سے چار ہزار سات سو دیہات اور پینتالیس لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے، اب تک ایک سو چار افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔منگل سے مون سون کے گیارہویں اسپیل کا الرٹ جاری کردیا گیا۔پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان جبکہ ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :