جاپان کا توانائی پیدا کرنے والی مصنوعی فوٹو سنتھیسس ٹیکنالوجی کو وسعت دینے کا منصوبہ

پیر 15 ستمبر 2025 15:05

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)جاپان نے 2040 تک مصنوعی فوٹو سنتھیسس ٹیکنالوجی کو بڑے پیمانے پر فروغ دینے کا منصوبہ تیار کیا ہے جس کا مقصد کاربن ڈائی آکسائیڈ کو ایندھن میں تبدیل کرنا ہے۔

(جاری ہے)

خبر رساں ایجنسی کے مطابق مصنوعی فوٹو سنتھیسس کے ذریعے پانی، سورج کی روشنی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کو استعمال کرتے ہوئے توانائی پیدا کی جائے گی جو قدرتی فوٹو سنتھیسس کے عمل کی طرز پر کام کرے گی۔ یہ اقدام ملک کے کاربن اخراج میں کمی اور 2050 تک گرین ہاس گیسوں کے نیٹ زیرو ہدف کے حصول کے لیے کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :