کراچی،تھانہ سرجانی ٹائون پولیس نے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار

پیر 15 ستمبر 2025 14:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)تھانہ سرجانی ٹائون پولیس نے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر یارو گوٹھ کے قریب کاروائی کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان سے 250 پڑیاں گٹکاماوا (16کلو سے زائد)، موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں محمد احمد ولد خالد پرویز اور وقار حسین ولد محمد حسین شامل ہیں۔ گرفتار ملزم محمد احمد قبل از بھی گٹکا ماوا فروشی کے مقدمہ الزام نمبر 523/2025 میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :