انقرہ ، اپوزیشن جماعت کے خلاف عدالتی فیصلہ قریب پہنچنے پر اپوزیشن کا احتجاج

پیر 15 ستمبر 2025 15:02

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)ہزاروں مظاہرین نے ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں جمع ہو کر احتجاج کیا ہے۔ یہ مظاہرین جن کا اپوزیشن جماعت ریںپبلکن پیپلز پارٹی سے تعلق تھا اپنے سینکڑوں افراد کے خلاف ممکنہ عدالتی فیصلے سے پہلے احتجاج کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

مظاہرین ترک صدر طیب ایردوان کے استعفے کا مطالبہ کررہے تھے اور زور دار نعرہ بازی کر رہے تھے۔اپوزیشن جماعت کے کارکنوں کو خدشہ ہے کہ اپوزیشن جماعت کے سربراہ کے خلاف عدالتی فیصلہ آجائے گا اور ان کی سیاست پر پابندی لگ سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :