امریکی پابندیوں پر ردعمل، سوڈانی وزارتِ خارجہ کا براہِ راست روابط کے ذریعے مسائل حل کرنے پر زور

پیر 15 ستمبر 2025 14:59

خرطوم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)سوڈان نے امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے سوڈانی افراد اور اداروں پر عائد پابندیوں پر ردعمل میں براہِ راست روابط کے ذریعے مسائل حل کرنے پر زور دیا ہے ۔

(جاری ہے)

سوڈان کی وزارتِ خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا کہ اس طرح کے یک طرفہ اقدامات مطلوبہ اہداف کے حصول میں مددگار نہیں جن میں سوڈان میں امن کا قیام اور عالمی امن و سلامتی کا تحفظ شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :