ملک کی جوہری ریاست کی حیثیت ناقابلِ واپسی ہے، شمالی کوریا

امریکہ کا جوہری ہتھیاروں کے خاتمے پر زور دینا ایک اشتعال انگیز عمل ہے،حکام

پیر 15 ستمبر 2025 14:59

ویانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)شمالی کوریا نے کہا ہے کہ ملک کی جوہری ریاست کے طور پر حیثیت ناقابلِ واپسی ہے ۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے کے مطابق یہ بات ویانا میں اقوامِ متحدہ کے دفتر میں شمالی کوریا کے مستقل مشن نے پیر کو اپنے بیان میں کہی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کی جوہری ریاست کے طور پر حیثیت ناقابلِ واپسی بن چکی ہے۔

(جاری ہے)

شمالی کوریا نے ملک کے جوہری ہتھیاروں کو ختم کرنے کے امریکی مطالبات کو فرسودہ اور غیر متعلقہ قرار دیتے ہوئے انہیں مسترد کر دیا ۔شمالی کوریا مشن نے کہا کہ جمہوری کوریا کی جوہری ریاست کی حیثیت، جو ملک کے اعلی اور بنیادی قانون میں مستقل طور پر درج کی جا چکی ہے، اب ناقابلِ واپسی ہے۔ شمالی کوریا نے امریکی دبا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کے خاتمے پر زور دینا ایک اشتعال انگیز عمل ہے جو ملک کے داخلی امور میں مداخلت کے مترادف ہے۔شمالی کوریا نے اپنے جوہری ہتھیاروں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ امریکی جوہری خطرات سے ملک کے دفاع کے لیے یہ ایک ناگزیر انتخاب ہے۔

متعلقہ عنوان :